حارث سہیل انگلینڈکے خلاف سیریز سے آﺅٹ

لندن:انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل انجری کے باعث باہر ہوگئے ۔میڈیکل پینل نے مڈل آرڈربیٹسمین کو ان فٹ قرار دے دیا۔حارث سہیل ایک پریکٹس سیشن کے دوران ڈربی میں انجری کا شکارہوئے تھے۔میدیکل پینل نے حارث سہیل کو چارہفتے کا ری ہیپ پروگرام تجویزکیاہے۔حارث سہیل کے ان فٹ ہونے کے بعد سعود شکیل، صہیب مقصود یا سلمان آغا میں سے دو کی مڈل آرڈر میںشمولیت کا امکان ہے۔پاک انگلینڈپہلا ون ڈے آج کارڈف میں کھیلا جائے گا،پاکستانی اسکواڈ کارڈف پہنچ گیا۔


#ODI against England #leader.com.pk #Haris Sohail #Cardiff #Pakistan