اسلام آباد:قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے مون سون میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔قومی ادارہ صحت نے موسم گرما اور مون سون میں بیماریاں پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا، این آئی ایچ کی جانب سے وفاقی و صوبائی صحت کے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ موسم گرما اور مون سون میں بیماریاں پھیلنے کے الرٹ جاری کرنے کا مقصد بیماریوں کے پھیلا کو بروقت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے، مون سون میں کورونا پھیل سکتا ہے۔این آئی ایچ کے مطابق ہیپاٹائیٹس اے اور ای، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ سے متعلق الرٹ جاری کیاگیا۔این آئی ایچ نے ساتھ ہی وفاقی ، صوبائی اور ضلعی صحت انتظامیہ کو موثر نگرانی کی ہدایت کردی۔
#corona #monsoon #National Institutes of Health #Polio and Typhoid #leader.com.pk



















