کراچی: گندم کی قیمتوں میںعالمی سطح پر15ڈالر فی میٹرک ٹن کمی ہونے سے پاکستان کو40لاکھ ٹن گندم کی درآمد میں9ارب روپے سے زیادہ کی بچت متوقع ہے۔ملک میں گندم اور آٹے کی قلت کا خدشہ بڑی مقدار میں گندم کی درآمد سے مکمل ختم ہوگیا ہے ذخیرہ اندوزوں کو جس سے بھاری مالی نقصان ہوگا، تاہم قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ موجود ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے40لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا،ٹریڈنگ کارپوریشن 20لاکھ ٹن گندم جبکہ وفاقی محکمہ پاسکو 10لاکھ ٹن امپورٹ کرے گا،10لاکھ ٹن گندم نجی شعبہ کو بھی امپورٹ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
#global wheat price #Pakistan #wheat #Federal Ministry of National Food Security #Pasco

















