لاہور:قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہوگئے ، پی سی بی تاحال نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا۔30 جون کوقومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہوگئے تاہم نئے کنٹریکٹ کاپاکستان کرکٹ بورڈ تاحال اعلان نہیں کرسکا، انگلینڈ ٹیم کی روانگی سے پہلے اورپھر30 جون تک نئے کنٹریکٹ کا عندیہ دیا گیا تھا۔ نئے مالی سال کے ویمنز کرکٹرزکےکنٹریکٹ جاری ہوچکے تاہممعاملات مینزکرکٹرز کی فہرست پر فائنل ہونا باقی ہیں، بورڈ ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اگلے ہفتے تک اعلان ہوسکتا ہے۔
#Pakistan Cricket Board #new contract #PCB #women cricketers #men's cricketers #England



















