راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں حوالدار اور لانس نائک شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان میں دواتوئی چوکی پر ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں حوالدار سلیم اور لانس نائک پرویز شہید ہوگئے۔
#terrorists from Afghanistan #Pakistani check post #ISPR #North Waziristan #terrorists



















