بجلی بحران شدید‘شہروں میں8‘دیہی علاقوں میں10گھنے لوڈشیڈنگ

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔میڈیاکے مطابق ، ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش شروع ہوگئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس کمی کے نتیجے میں شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوگی۔ آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی میں 8 گھنٹے کا سامنا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر چار گھنٹے میں ایک گھنٹہ بجلی کی بندش ہوگی۔


#Power Division #power shortfall #power crisis #load shedding #ISCO #Islamabad #Rawalpindi