لاہور: پولیس نے گن پوائنٹ پر ایک معصوم بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ سعید عزیز کی ہدایت پر مناواں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم عثمان اور اسد علی نے بندوق کی نوک پر 10 سالہ لڑکے سے بدسلوکی کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے قریبی گاو¿ں میں بچے کو لالچ دی اور اس سے بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ، بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والوں کے ساتھ آہنی مٹھیوں سے نمٹا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم جعفر حسین نے گھر میں گھس کر 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ بچی کے والد کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنادی اور اسے گرفتار کرلیا۔
#child sex abusers #Police #LAHORE #raped a 14-year-old girl #Defense B police



















