وزیراعلیٰ نے عظمیٰ بخاری کو 25کروڑہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ، الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے 14 دن میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم نے عظمی بخاری کو توہین کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں وزیر اعلی اور پرنسپل سکریٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت ، بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس کے مطابق 21 جون کو پریس کانفرنس میں عظمی بخاری نے شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے۔ عظمی بخاری نے وزیر اعلی آفس سے پوسٹنگ اور رقم منتقل کرنے کے الزامات لگائے تھے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات پر 14 دن کے اندر معافی مانگنی جائے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ جاری قانونی نوٹس میں عظمی بخاری کی پریس کانفرنس کا متن بھی منسلک کردیا گیا ہے۔


#Punjab Chief Minister #Sardar Usman Bazdar #PML-N Punjab spokesperson #uzma bukhari #legal action