کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں قائد حزب اختلاف سمیت 17 اپوزیشن ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ یہ لوگ سیاست جانتے ہیں نہ ہی جمہوریت ، انہوں نے کسی کے سامنے جھکیں ہیں نہ جھکیں گے، پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔حزب اختلاف کے اراکین نے بجلی روڈ تھانے میں گرفتاریاں پیش کیں۔ ایف آئی آر میں نامزد 17 ارکان نے گرفتاریاں دیں۔ ان میں بی این پی سے اختر حسین لانگو ، میر حامل کلمتی ، بابو رحیم مینگل ، اکبر مینگل ، ملک نصیر شاہوانی ، احمد نواز ، شکیلہ نوید دیور ، زینت شاہوانی اور ٹائٹس جانسن شامل ہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے جمعیت علمائے اسلام ملک سکندر ایڈووکیٹ ، زبیب ریکی ، یونس زہری ، اصغر ترین ، نواز احمد کاکڑ اور نصر اللہ کے حزب اختلاف کے رہنماو¿ں نے گرفتاریاں دیں۔دریں اثنا ، وزیر اعلی بلوچستان کی زیرصدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر عبد القدوس بزنجو پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اسپیکر اور اپوزیشن کا معاملہ پارٹی سطح پر اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ حکومتی پارلیمانی رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اس ہنگامے کے ذمہ دار ہیں۔حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر اپنی ذمہ داری نبھاتا تو ایسا نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے سے ایوان کی استحقاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ایوان کی بالادستی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
#QUETTA #Balochistan Assembly riot case #politics #democracySpeaker Balochistan Assembly #Abdul Qaddos Bizenjo #Chief Minister Jam Kamal

















