ابو ظہبی:پی ایس ایل 6میں پشاور زلمی کے بولر عمید آصف کی وکٹ لینے پر نیا جشن اسٹائل کی تصویر وائرل ہوگئی ۔عمیدنے آئرن مین سیلیبریشن کے بعدرواں سیزن میں دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں جشن مناتے ہوئے کورونا سے بچاو¿ کا پیغام تمام شائقین کرکٹ کوبھی دیا۔عمید آصف نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں وکٹیں لینے پرماسک اپنی جیب سے نکالا، پہنا اور اپنے ایکشن سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔انہوں نے اپنے اس جشن کے اسٹائل سے پیغام دیا کہ ماسک پہنیں اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔ عمید آصف نے 2018 میںوکٹ لینے کے بعد اپنی ٹی شرٹ اٹھا کر منہ چھپالیا، ہالی ووڈ کے سپر ہیرو ’آئرن مین‘ کی جھلک ٹی شرٹ کے نیچے سے دکھائی دی تھی۔
#Abu Dhab #Peshawar Zalmi #Umaid Asif #PSL 6 #new celebration style #cricket #cricket fans #Quetta Gladiators #social distance #mask #Corona Virus #Iron Man #superhero



















