لاہور: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔ شدید گرمی کے ساتھ ، شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا۔لاہور اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اُٹھے ۔ ذرائع کے مطابق ، ملک میں بجلی کی طلب 23174 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے۔ شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 7 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پانی کم ہونے کی وجہ سے تربیلا میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی ہے۔ متعلقہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پانی کے اخراج میں اضافے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ، نظام کی حفاظت کے لئے ملک میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔
#Extreme heat #shortfall #load shedding #power shortfall #Unannounced load shedding #electricity #Lahore #Karachi



















