عالمی میڈیاسے پتاچل رہاہے حکومت امریکہ کواڈے دے چکی‘مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے پتاچل رہاہے کہ حکومت امریکہ کو اڈے دے چکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ، ہر ایک کا نظریہ ایک ہی ہے اور پی ڈی ایم میں پارٹیوں کی وہی حیثیت ہے جو نواز شریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اب پیپلز پارٹی کے معاملے پر بات ہونی چاہئے۔ن لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا سے پتاچل رہا ہے کہ حکومت نے امریکہ کو ہوائی اڈے دے دیئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اداروں کے استعمال سے متعلق بشیر میمن کا بیان موجود ہے۔


#Pakistan Muslim League-Nawaz #PML-N #ISLAMABAD #Maryam Nawaz #Islamabad High Court #PDM #Nawaz Sharif #PPP