رائیونڈ‘اوورٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ

لاہور کے رائے ونڈ روڈ پر نامعلوم کارسواروں نے اوورٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کردی جس سے ایک مسافر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ، رائے ونڈ روڈ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بس نے ایک کارکواوورٹیک کیا، تو ملزم مشتعل ہوگئے اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے بس پر تین گولیاں چلائیں جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا گیا ہے اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ بس کے مالک نے بھی مقدمہ درج کرادیا ہے۔


#Tablighi Jamaat #Raiwind Road #Lahore #Police #DIG Operations Sajid Kayani #Pakistan