بہت وقت گزر چکا‘سیاست نہیں‘ انصاف کیاجائے‘ جہانگیرترین

لاہور:جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انصاف ہونا چاہئے ، سیاست نہیں ،بہت وقت گزر چکا ہے ، اب انصاف ہونا چاہئے ، کسی سرکاری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں آج عبوری ضمانت کے لئے پیش ہوئے ، ہر سماعت کی نئی تاریخ آجاتی ہے ، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا ، تمام دوستوں نے وزیر اعظم سے بات کی تھی۔ علی ظفر نے بڑی کوشش کے ساتھ رپورٹ مکمل کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ رپورٹ منظر عام پر آئے گی۔ علی ظفر نے کہا تھا کہ وہ مئی میں رپورٹ پیش کریں گے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے رپورٹ میں جو کچھ کہا ہے اس پر کارروائی ہونی چاہئے ، علی ظفر کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ، اب تک رپورٹ منظر عام پر نہیں آ سکی ، جب رپورٹ آئے گی تو ہم کھل کر بات کریں گے۔


#Jahangir Tareen #Pakistan Tehreek-e-Insaf #PTI #court #Imran Khan #Ali Zafar #Prime Minister