لاہور:قومی اسمبلی قائدحزب اختلاف اورصدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کا کہناہے کہ حکمرانوں کومعیشت اورعوام کی تکالیف کاکوئی علم ہے؟عوام بھوکے اور بےروزگارہیں، اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،آج ملک کواشیا کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کاسامناہے۔عوام کو آٹا ، گندم ، چینی ، سبزیاں ، خوردنی تیل ، دودھ ، دوائیں ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی قلت کا سامنا ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہرہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر حکمرانوں کے روز بدعنوانی کے اسکینڈل آجائے تو عوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہوگی۔ آٹے کی قیمت میں فی کلو 57 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جو 73 فیصد کا اضافہ ہے۔85روپے اضافے کے ساتھ چینی کی قیمت120اور 130تک گئی، دودھ 108 فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ، عوام کی یہ بنیادی ضروریات بہت زیادہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں۔
#shahbaz sharif #PML-N #Pakistan #Imran khan
حکمرانوں کے روزکرپشن سکینڈل آجائے توعوام کی روٹی روزانہ مہنگی ہوگی

















