انڈین پریمیر لیگ متحدہ عرب امارات منتقل

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ کے 31 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کورونا کیسز کی وجہ سے ، متحدہ عرب امارات کو بقیہ میچوں کے لئے پنڈال بنانے کا فیصلہ ہندوستانی بورڈ کے اجلاس میں لیا گیا۔میچز ستمبر کے دوسرے ہفتہ سے 10 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے ، اس سے پہلے لیگ کو مثبت کورونا کیسز کے باعث ملتوی کردیاگیاتھا۔دوسری جانب ، ہندوستانی کرکٹ بورڈ (آئی سی بی) نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے مزید وقت طلب کیا ہے۔
#Indian Cricket Board #Indian Premier League #UAE #media reports #Corona cases #World Cup