کراچی:بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تیسرا مشیر خزانہ تین سال میں آیا لیکن معیشت میں بہتری نہیں آ سکی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے 16فیصد عوام کو اشیائے خوردونوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،عوام سے عمران خان روٹی کپڑااورمکان چھین رہے ہیں۔90روزے میں سب بہترکرنے کے دعویدار وزیر اعظم اب تک کچھ نہیں کر سکے ، اقتصادی ٹیم نے ایک دن فیصلہ کیا ، اگلے دن کابینہ نے مسترد کردیا۔
#Bilawal Bhutto Zardari #economy #finance adviser #Pakistan Peoples Party #Imran Khan #Pakistan

















