اسلام آباد:پاکستان میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں مثبت شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51625 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 2482 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 67 متاثرہ افرادکی ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.8 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20607 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کیسوں کی مجموعی تعداد 913784 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 834566 افراد وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1.51 ملین سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
#Corona cases in Pakistan # positive corona #corona #Pakistan #official portal



















