لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ پی ایس ایل سے باہر ہونیوالے باﺅلر نسیم شاہ کو والدہ کی یاد ستانے لگی،نسیم شاہ دل برداشتہ ہوگئے،پیسرکہنا ہے کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا۔ ٹوئٹر پرنسیم شاہ نے اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پیسرنسیم شام کا کہنا تھا کہوہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے، میں ہوں ناں، کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا، ۔پیسرنسیم شاہ نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا میں نے بہت محنت کی اور میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ اس میسج کو پتہ نہیں کیسے مس کر گیا۔ کرکٹ میری زندگی ہے میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوںاور کیسا محسوس کر رہا ہوں میں بیان نہیں کر سکتا ۔میں واپس آﺅں گاا ور اللہ مجھے مضبوط بنائے گا ۔
#Quetta Gladiators #Naseem Shah #PSL #heartbroken #passionate about PSL
کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا،نسیم شاہ افسردہ



















