کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا کا شکار

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا کا شکار بن گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کل ہوٹل پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔پی سی بی کے مطابق ، کورونا کا شکار انور علی اب ٹیم کے ساتھ ابوظہبی نہیں جاسکیں گے۔ انہیں کراچی کے ہوٹل کوارینٹائن بھیج دیا گیا ہے۔


#Quetta Gladiators #Anwar Ali #corona virus #PCB #psl6 #isolation #Quarantine #sports