برطانیہ ایگزیکٹو آرڈرسے نواز شریف کو ملک بدر کرسکتا ہے‘شہزاداکبر

اسلام آباد:شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہیں ہو رہا ، ہمیں ن لیگ کے قائد کی حوالگی کی درخواست کرنے کو کہا ، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے نواز شریف کو ملک بدر کرسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتساب و داخلہ سے متعلق مشیر شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ برطانیہ کا قانون ہے کہ سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزا نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے برطانیہ کو بتایا کہ نواز شریف سزا یافتہ شخص ہے۔ ، برطانیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے برطانیہ سے پہلے یہ پوچھنے کو کہا کہ آپ کا قانون نواز شریف کو دورے پر رہنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ، حوالگی کی درخواست ایک طویل عمل ہے ، ہم اسے بعد میں دیکھیں گے۔


#nawaz sharif #deport #london #pakistan #shahzad akbar