لاہور:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کسی بھی فرد کو آزادانہ رائے کا حق حاصل ہے۔ پی ٹی آئی ممبران کے وفد نے وزیر اعلی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ناراض ارکان ایک گروپ نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے علاج معالجے کے لئے ریلیف لیاہے ،خاندان کے سربراہ اپنے بیٹے کے بزنس آفس تشریف لے جا رہے ہیں ، آپ علاج کے لئے برطانیہ گئے ہو یا اپنے بیٹے کے بزنس آفس میں۔ لانچ کے لئے؟ اگر آپ کی جان کو خطرہ ہے تو پاکستان آئیں ، ہم پاکستان کی جیل میں نواز شریف کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام محکمے بجٹ سے متعلق رپورٹیں پیش کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ روزانہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہیں ، حکومت پنجاب نے تنخواہوں میں 25 فیصد ریلیف دیا ہے ، آئندہ بجٹ عوام کی امنگوں کی عکاسی کرے گا۔ خرابیوں کا ازالہ کم ہوگا۔
#firdous ashiq awan #tehreek e insaf

















