لاہور:آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔خالد پرویز ملک نے کہا کہ وہ فلسطین کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ، حکمرانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے ، اگر جنگ لڑنی ہے تو تمام مسلمان مل کر چلیں گے۔انہوں نے دکانداروں سے یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور موجودہ اشیاءکو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انجمن تاجران کاجمعے کو ملک بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

















