فلسطینی وزیر خارجہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے رکاوٹ ڈالی جارہی ہے

استنبول:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔نجی تی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 20 تاریخ کو ہو رہا ہے اور ترکی اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ان کے ساتھ نیو یارک روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ، ہم ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ کا انتظار کر رہے ہیں ، ہماری روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے ، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔شاہ محمود نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو نظرانداز نہیں کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔