رواں ماہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں مئی کے آخر میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔میڈیاکے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ، دونوں رہنماو¿ں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی اور مئی کے آخر میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔مولانا فضل الرحمن جلد دیگرجماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔