مخالفین کی امیدوں پر دورہ سعودی عرب سے پانی پھر گیا‘وزیرخارجہ

ملتان:وفاقی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا، جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جب سب مل کر آواز اٹھائیں گے تو فرق پڑے گا، مخالفین کی امیدوں پر سعودی عرب کے دورے سے پانی پھر گیا، کچھ عناصر تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ہم نے 3 روزہ سعودی عرب کا دورہ کیا، اہم امور پردورہ سعودی عرب میں بات چیت ہوئی، 3 دور سعودی عرب سے بات چیت کے ہوئے، سعودی ولی عہد اوروزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہبیرون ملک جانے کی نواز شریف کوعلاج کی غرض سے اجازت دی گئی،نواز شریف علاج کے بعد واپس آئیں گے شہباز شریف نے عدالت کو گارنٹی دی تھی ، نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے صحت دے دی، پی ڈی ایم جلسوں سے نواز شریف بھی خطاب کر رہے ہیں، شہباز شریف ٹھیک ٹھاک نظر آ رہے ہیں،چلتے پھرتے ہیں، پھر ہم پر مک مکا کا الزام لگے گااگر شہباز شریف چلے گئے ، اب بیماری کاشہباز شریف کی جواز بنایا جا رہا ہے۔