نئی دہلی:کورونا سےبھارت میں قیامت برپا ہو گئی ہے اورلاشیں ہی لاشیں جہاں دیکھو نظر آتی ہیں،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ملک میں ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ بھارت میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز24گھنٹوں کے دوران سامنے آئے اور سوا 4 ہزار مریض انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارت کی 15 ریاستوں کو کورونا سے تباہی کا سامنا ہے اور21 فیصد مثبت کیسز کی شرح سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب دنیا سے منہ چھپانے کی مودی سرکار کوشش کر رہی ہے اوربھارتی وزیراعظم نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے لندن یاترا شدید تنقید سے بچنے کے لیے ترک کر دی ہے۔
بھارت میں کوروناسے قیام برپا‘ہلاکتیں ڈھائی لاکھ سے تجاوز



















