اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دشمن نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی، وطن عزیز کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، ''قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
دشمن نے بلوچستان کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی‘وزیرخارجہ



















