آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

ریاض:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات کی۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر توجہ دی گئی۔سعودی وزارت دفاع کے مطابق اس اجلاس میں سعودی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موساد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔