کراچی:ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان سٹاک ایکسچینج بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئی۔ڈاکٹرشمشاد اخترپی ایس ایکس کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہوئی ۔ترجمان پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق بورڈ نے 4 مئی کے اجلاس میں متفقہ طور پرشمشاد اختر کو چیئرپرسن منتخب کیا،یادرہے کہ نومنتخب چیئرپرسن پی ایس ایکس شمشاد اختر گورنر اسٹیٹ بینک اور نگران وزیر خرانہ بھی رہ چکی ہیں۔
شمشاد اختر پاکستان سٹاک ایکسچینج بورڈ کی نئی چیئرپرسن منتخب



















