عمران خان اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں‘اسدعمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار سے چمٹنے والے نہیں بلکہ اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ جب خیبر پختونخوا میں دس یا بارہ افراد کا گروپ تشکیل دیا گیا تو یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اب حکومت ختم ہوگئی ہے،خان صاحب نے ان سے کہا میں نے آپ کی ساری بات سن لی،وزیراعظم نے کہا جان لیں کہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹے ہوئے نہیں ، وزیراعظم اسمبلیوں کو توڑ سکتے ہیں اور وزارت عظمیٰ کومختصر کر سکتے ہیں۔