اسلام آباد: حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر عائد پابندی کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں وزارت داخلہ کے دو جوائنٹ سیکرٹری بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ



















