صرف ٹینٹ لگانے سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں‘لاہورہائی کورٹ

لاہور: رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکور ٹ نے رمضان بازاروں کی قانونی حیثیت پر نوٹس لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے استفسار کیا بتایا جائے کہ پنجاب حکومت کیسے رمضان بازار چلا سکتی ہے، رمضان بازاروں کیلئے اب تک ہر سال کتنا کتنا بجٹ رکھا گیا، رمضان بازاروں میں کتنی چینی شہریوں تک پہنچائی گئی تمام تفصیلات دی جائیں۔ دوران سماعت جسٹس شاہد جمیل خان نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مارکیٹ چلانے میں حکومت پنجاب کا کیا کردار ہے، لوکل گورنمنٹ تو آپ بننے نہیں دیتے،قانون میں کیا گنجائش ہے کہ پنجاب حکومت رمضان بازار اور لائنیںلگوا سکتی ہے، جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ صرف ٹینٹ لگا دینے سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں، آٹا، چینی کو اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے، باقی سبزی والوں کو کیا دے رہے ہیں۔سیکرٹری صاحب کس طرح ملک چلا رہے ہیں۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی۔