الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کی نااہلی کیس کی سماعت سے روکدیاگیا

اسلام آباد:فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سے الیکشن کمیشن کو روک دیاگیا۔الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی کے جاری کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ہوئی۔فریال تالپور کے وکیل فاروق نائک نے کہا کہ نااہلی کیس کی بحالی کے لئے الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کی بحالی کی درخواست پر ہمیں سناہی نہیں۔الیکشن کمیشن میں ہمیں سنے بغیر نااہلی کیس بحال کیاگیا۔ فریال تالپور کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی ممبر ارسلان تاج اور رابعہ افضل نے فریال تالپور ، ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کا مقدمہ کھولا۔