فلور ملز کا پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان

لاہور:فلور ملز نے پنجاب میں آٹے کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے ایک بیان میں کہا کہ 20 کلو آٹے کے آٹے کی قیمت اب صوبے میں ،020 1روپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی چکیوں کے لئے سرکاری گندم کا کوٹہ بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آٹے کا ایک 20 کلو بیگ اب 860میں دستیاب نہیں ہوگا۔ ، اس کی قیمت اب 1020روپے ہوگی۔ عاصم رضا کا کہنا ہے کہ بازارسے گندم 1900 فی من مل رہی ہے، لہذا گندم کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔