کراچی:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں صورتحال بہترنہ ہوئی توململ لاک ڈاﺅن لگاناپڑے گا،تمام شہروں میں آئی سی یوزمکمل طورپربھرچکے، کورونا سے مرنےوالوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہا ہے،ایس اوپیزپر21 فیصدعملدرآمد ہورہاہے، ہماری 79 فیصد آبادی ایس اوپیزپرعملدرآمد نہیں کررہی، شام کے وقت کھانے پینے کے میلے ٹھیلے لگ جاتے ہیں،ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں،کراچی میں بے احتیاطی ہوئی توپورے ملک پراثرات ہوں گے،کراچی:77 فیصدکورونااربن سینٹرزسے پھیل رہاہے،مریم نوازنے کراچی کادورہ ملتوی کیاجواچھی پیشرفت ہے،الیکشن کمیشن کوروناصورتحال سامنے رکھ کرانتخابی مہم پرغورکرے،بھارت میں آکسیجن کی شدیدقلت پیداہوگئی ہے،بھارت میں کوروناکے باعث صورتحال خراب ہے،مشکل وقت میں پاکستان کے عوام بھارت کےساتھ ہیں،پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90 فیصداستعمال ہورہی ہے،بھارت میں کیسزکی شرح 17،پاکستان میں 11 فیصدہے،ڈلیوری کمپنیزکیلئے حکومت خصوصی مراعات کااعلان کررہی ہے،لوگ خریداری کیلئے ڈلیوری سروسزسے استفادہ کریں۔
صورتحال بہترنہ ہوئی توململ لاک ڈاﺅن لگاناپڑےگا‘ فوادچوہدری

















