سانحہ ماڈل ٹاﺅن‘نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ ان درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔29اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی ، سات رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کریں گے۔ پولیس انسپکٹرسمیت دیگر نے حکومت پنجاب کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کا پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے