اسلام آباد:صدرن لیگ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماو¿ں سے اظہار تشکر کیا ۔شہبازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جس نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایا،آپ کی دعاو¿ں، محبتوں اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیں۔صدرن لیگ نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ جیسے مخلص، نظریاتی اور وفاشعار ساتھیوں کا ساتھ ملا ۔شہبازشریف نے کہاکہ میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کمال جرات اور دلیری سے ہمیشہ قیادت اور پارٹی کی حمایت کی ، کورونا کی ہلاکت خیزی میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کے لئے منتظر ہوں صدرن لیگ نے کہاکہ کورونا کی شدید لہر میںخود کو گھروں تک محدود کریں۔ موجودہ سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں ۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب سمیت پوری قوم اور انسانیت پر رحم فرمائے اور ان مصائب سے بھرے ایام سے ہمیں نجات دے۔ آمین
شہباز شریف کا عوام، پارٹی کارکنان‘رہنماو¿ں سے اظہار تشکر

















