ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنےدوہزار رنز مکمل کرنے کے لئے 60 رنز کی مزید ضرورت ہے۔اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یہ کارنامہ انجام دیتے ہیں تو ، وہ تیز رفتار 2000 ٹی 20 بین الاقوامی رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔بابر اعظم اب تک 49 ٹی 20 میچوں میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنز بنا چکے ہیں۔ ہندوستان کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی 20 اننگز میں انتہائی محدود فارمیٹ میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ صرف یہی نہیں ، بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز ہوں گے۔
بابراعظم ‘کوہلی سے ایک اورریکارڈچھیننے کے قریب



















