چیف جسٹس کی عدالت میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرہلچل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی عدالت میںکورونا مثبت وکیل کی پیشی نے ہلچل مچا دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ، کورونا میں مبتلا وکیل خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ وہ مجھے کوروناہواہے لیکن پھر بھی آگیا ہوں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں اس طرح عدالت نہیں آنا چاہئے تھا۔بعدازاں ، عدالت کے حکم پر ، وکیل خالد محمود کمرہ عدالت سے واک آو¿ٹ ہوگئے جبکہ وکیل کے جانے کے بعد ، عدالت کے روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔