کراچی کے مزیددوطبی مراکز کو کورونا ویکسینیشن کی اجازت

کراچی: نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کراچی کے مزیددوطبی مراکز کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ، این سی او سی نے انڈس ہسپتال اور ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے ، جس کے بعد اب یہ دونوں مراکز لوگوں کو ویکسین لگانے کے اہل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے تحت کراچی میں نجی ویکسی نیشن مراکز کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔کراچی میں کورونا ویکسی نیٹرز میں ضیاءالدین اسپتال ، ساو¿تھ سٹی ، او ایم آئی ، ہاشمانی ، انڈس اور ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔