نیلی بتی کودیکھ کرچورڈرجاتاہے،یہ کنٹینرزدیکھ کرڈر گئے‘شہزاداکبر

لاہور:مشیرداخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی کسی کے نام ٹرانسفرنہیں ہوسکتی،پنجاب حکومت سرکاری اراضی واگزارکرانےکی مہم چلارہی ہے،جاتی امرا کااصل نام موضع مانک ہے،موضع مانک میں پنجاب حکومت کی 839 کنال زمین تھی،آج پنجاب حکومت کے پاس ایک مرلہ بھی نہیں، موضع مانک میں بہت سی زمین 1989 اور 1994میں ٹرانسفرہوئی،چورمحلے سے نیلی بتی والی گاڑی گزرنے پربھی پریشان ہوجاتاہے،نیلی بتی کودیکھ کرچورڈرجاتاہے،یہ کنٹینرزدیکھ کرڈرگئے،کنٹینرزسے دیواریں نہیں گرتیں ،اس کیلئے بلڈوزرچلاناپڑتاہے، شریف خاندان نے وحیدہ بیگم سے زمین خریدی،حکومت کااس میں کوئی دخل نہیں،یہ دونوں پرائیویٹ پارٹیزکے درمیان معاملہ ہے،شریف خاندان کادعویٰ وحیدہ بیگم کے ورثا سے بنتاہے، بنی گالا سرکاری نہیں،پرائیویٹ اراضی ہے ‘شہزاداکبر کہناتھاکہ عطاتارڑکو 20ہزارماہانہ پرسابق وزیراعلیٰ نے ہائرکیاتھا میں ان کے فرمودات کانشانہ رہتاہوں،نگراں وزیراعلیٰ نے عطاتارڑکے کنٹریکٹ کوبرخاست کیاتھا۔