سیاست میں آخری دوست ہوتاہے نہ دشمن‘خورشیدشاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں نہ تو آخری دوست ہوتا ہے اور نہ ہی دشمن ، وقت کا فیصلہ ہوتا ہے ، پیپلز پارٹی نے وقت پر فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاکھوں لوگوں کو نوکریاں اور روزگار دیا ہے ، سیاستدانوں کو بیٹھ کر غریبوں کی تباہی اور بیروزگاری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔پیپلزپارٹی دورمیں6ہزارارب اور موجود حکومت کے قرضوں میں 13000 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراکز کھول دیئے گئے ہیں لیکن کسان گندم دینے کو تیار نہیں ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔