جوہانسبرگ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے متنازعہ رن آو¿ٹ پر کہا ہے کہ یہ ان کی غلطی تھی ، وہ ڈی کوک کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے ، مجھے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے تھا۔ فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقہ کو گھر پر ہرانا آسان نہیں ، ٹیم نے سخت محنت کی ہے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی 20 کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ مجھے بڑی اننگز کھیلنے کی امید ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں قائدانہ صلاحیتوں کی بہتات ہے اور مجھے ان کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے سیکھنا پڑا۔
غلطی میری‘ڈی کوک کوقصوروارنہیں ٹھہراتا‘فخرزمان



















