2 سالوں میں لوگوں کو گھر فراہم کیے جائینگے‘وزیراعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم نے فراش ٹاو¿ن اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے ، بینک بھی قرضوں کے لئے تیار ہیں ، سکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔فراش ٹاو¿ن اپارٹمنٹس کی گراو¿نڈ بریک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نیو پاکستان ہاو¿سنگ پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ، غریب آدمی کو اپنا مکان بنانے کے لئے سستے قرضے دیئے گئے ، سستے مکانات کے لئے بہت سے اقدامات کیے گئے ، 2 سال میں لوگوں کو فراش ٹاو¿ن میں مکانات مہیا کیے جائیں گے۔ سی ڈی اے نے اس پروجیکٹ پر سخت محنت کی ، ایف ڈبلیو او نے مختصر وقت میں کرتار پور راہداری مکمل کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو دیئے جارہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، 600 مکانات کچی آبادیوں کو دیئے جارہے ہیں ، کچی آبادی کے رہائشیوں کے پاس نہ تو سیوریج کا نظام ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی ، ہماری معیشت پر قرضوں کا دباو¿ ہے ، آسان قرضوں کے لئے ہماری کوششیں کامیاب ہورہی ہیں ، ملک میں رہن کے لئے مالی اعانت کا ڈھانچہ موجود نہیں تھا۔