اسلام آباد:شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو لوگ جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت میں گئے وہ ذاتی طور پر گئے ، وہ پارٹی کے لئے نہیں،جہانگیر ترین کے لئے گئے ، عمران خان کی نظر میں ، انصاف سب کے لئے برابر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے پرانے ممبر ہیں ، بہت سے لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں ، ملک تب ترقی کرسکتا ہے جب بلا امتیاز احتساب ہوگا۔
عمران خان کی نظرمیں انصاف سب کےلئے برابرہے‘ شبلی فراز

















