بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 اپریل کو میرا کوڈ ٹیسٹ مثبت آیا لیکن اب میں تندرستی کے راستے پرگامزن ہوں۔عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا ، "میں آپ کو یہ یاد دلانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگ ماسک سے اپنی ناک نہیں ڈھانپتے ہیں تو اس طرف ان کی توجہ مبذول کرو۔"بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ خود بھی کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگوائیں اور ان لوگوں کی بھی مدد کریں جوخود سے ویکسین نہیں لگواسکتے۔ اللہ ہم سب کو سلامت رکھے۔ آمین