اسلام آباد:ایوان بالا میں اپوزیشن جماعتوں کی تقسیم کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان کے اندر ایشوز کی بنیاد پر تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن گیلانی کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے نمبرز گیم بھی پورے کرنے میں مصروف ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی خواہش ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن جماعتیں مل کر چلیں تاہم مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے اور یوسف رضا گیلانی کو پیغام دیا گیا ہے کہ ایوان میں چونکہ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت ہے کہ اس لئے ایشوز کی بنیاد پر ہی تعاون کیا جائیگا ،مستقل تعاون نہیں ہوگا ۔
اپوزیشن ملکر چلے‘گیلانی ‘ن لیگ ‘جے یو آئی کا انکار

















