لاہور: برکی روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس سلنڈرپھٹنے سے چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ، لاہور میں برکی روڈ پر واقع گاو¿ں پنگالی میں ایک مکان گیس سے بھرا ہوا تھا اور جیسے ہی کسی نے آگ جلانے کی کوشش کی ، اچانک دھماکہ ہوا اور مکان گرگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور چار افراد کی لاشیں برآمد کیں ، جن کی شناخت ہارون ، شیری ، علی اور انوش کے نام سے ہوئی ہے ، جو ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔ چلے گئے۔
لاہور:مکان میں دھماکہ‘4افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے



















