کابینہ میں ردوبدل کچھ دن کےلئے ملتوی‘بڑی تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردوبدل کو کچھ دن کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کے بارے میں کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے جس کے لئے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں کلیدی اور اہم وزارتوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے ، جس کے تحت غیر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ، وفاقی وزیر برائے خوراک تحفظ فخرامام ، وزیر اطلاعات شبلی فراز ، وزیر توانائی عمر عمر ایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی وزارتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیر اطلاعات کے عہدے کی پیش کش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے جبکہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کی تقرری کی تجویز ہے۔ ممکن ہے کہ شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دی جائے۔